حکومت پنجاب کی ہدایت پر 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی

23

ملتان، 29 مئی (اے پی پی ): کمشنر   مریم خان نے چیمبر آف کامرس، سمال ٹریڈرز، پلاسٹک بیگز مینوفیکچررز، ہول سیلرز، ریٹیلرز، مختلف تاجران کے وفود سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 6 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر پلاسٹک کے مینوفیکچرنگ کو ختم کریں گے۔تاجر برادری کا مثبت رویہ خوش آئند ہے۔ پلاسٹک کے استعمال سے مختلف امراض جنم لے رہے، سیورج صفائ کے مسائل، مٹی کی زرخیزی کم ہورہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر  کیپٹن ر رضوان قدیر نے کہا کہ پلاسٹک بیگز اور بوتلوں کے خلاف ایکشن کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا۔ 6 جون سے پلاسٹک بیگز ،شاپرز اور پلاسٹک بوتل کی فراہمی پر بھاری جرمانے عائد ہونگے۔تاجر برادری اور مینوفیکچررز نے شاپرز کا  متبادل استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔تمام ہوٹلوں اور تندوروں پر 13 روپے روٹی کے نئے بینرز آویزاں کئے گئے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے روزانہ فیلڈ انسپکشن دگنی کی گئ ہے۔

اجلاس میں سستی روٹی ،پرائس کنٹرول اور پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔