بھکر،29 مئی ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تسلسل کیساتھ مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کا مفصل دورہ کیا اور مختلف واڈز میں بیماروں کو فراہم کردہ طبی سہولیات اور ادویات سمیت صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کیمطابق ضلع کے شعبہ صحت میں بہتری یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے موثر رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ ہسپتال میں انہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں اور انکے عزیزواقارب سے خوش اسلوبی سے پیش آئے ۔