آذربائیجان کے وزیر خارجہ  دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

25

اسلام آباد، 29 مئی (اے پی پی): آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف بدھ کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان  پہنچ گئے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) احمد نسیم وڑائچ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خارجہ جیہون بیراموف وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔