بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب میں دل  کے علاج ، کامیاب انٹروینشن اور سرجری کاآغاز

29

کوئٹہ،29مئی (اے پی پی)شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف کارڈی ویسکولر ڈیزیز( NVCID )کی مشترکہ کاوشوں سے بچوں کے دل  کے علاج اور کامیاب انٹروینشن( intervention ) اور سرجری کاآغاز کے بعد شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں صوبائی وزیر صحت سردار فیصل جمالی،سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ،سی ایم ایچ ماہر معالجین اور بلوچستان کی سینئر ترین ڈاکٹر وائس پرنسپل   عائشہ صدیقہ، کالز آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر  نیشنل انسٹیٹوٹ آف کارڈی ویسکولر ڈیزیز( NVCID )سے آئی ہوئی ٹیم سے ملاقات کی جس کی نمائندگی ڈاکٹر عبدل ستار شیخ اور سُہیل بنگش اور ڈاکٹر امین خواجہ کر رہے تھے۔تقریب کے موقع شیخ زید ہسپتال کے سی ای او بریگیڈیئر عمر افتخار کاہلوں نے صوبائی وزیر صحت سردار فیصل جمالی، سکریٹری صحت صلاح محمد بلوچ کو ہسپتال کا دورہ کروایا اور آپریشن ہونے والی بچوں نے ملاقات کی اور اُن کی لواحقین سے بات کی۔