قصور گرمی کی شدید لپیٹ میں ‘سورج آگ برسانے لگا’

26

قصور،30مئی(اے پی پی): پنجاب بھرکے دیگر اضلاع کی طرح قصوربھی گرمی کی شدید لپیٹ میں’سورج آگ برسانے لگا’۔  قصورمیں اگر درجہ حرارت کے حوالے سے بات کریں تو قصورکاآج بروز جمعرات درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے،محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شدید گرمی کا سلسلہ تاحال جاری رہنے کاامکان ہے۔ اس حوالے سے  طبی ماہرین اورڈاکٹرزکا کہناہے کہ شہری گھر سے باہرنکلتے وقت سرکو کپڑے یا ٹوپی کے ساتھ ڈھانپ کرنکلیں اور آنکھوں کے لئے چشمے کا بھی استعمال کریں اس کے علاوہ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ  کریں اور ٹھنڈے مشروبات کابھی استعمال کریں۔

لوڈشیڈنگ کے حوالے سے واپڈاحکام کا کہنا ہے کہ شدیدگرمی کی وجہ سے اکثر فیڈرٹرپ کرجاتے ہیں اس کے علاوہ بجلی کے ٹرانسفارمرزبھی جل جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کرناپڑتی ہے۔