ملک کے جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات

20

اسلام آباد،30 مئی (اے پی پی):اگلے دو روز کے دوران ملک کے وسطی اورجنوبی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں ر ہیں گے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد،دادو51، سبی،خیر پور،لاڑکانہ،موہنجوداڑو 50، سکھر، شہید بینظیر آباد،روہڑی،تربت،لسبیلہ49، سکرنڈ،پڈعیدن،حیدر آباد،رحیم یار خان48، قصور،بھکر اور جھنگ میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔