لاہور30مئی:( اے پی پی ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک کا دورہ کیا۔قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی پلگ اینڈ پلے بنانے کا فیصلہ، گارمنٹس سٹی بننے سے ایک لاکھ روزگار اور وویمن ایمپاورمنٹ میں مدد ملے گی۔
مریم نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مثالی اور بہترین گارمنٹس سٹی قائم کررہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نےبزنس پارک کی رابطہ سڑک ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا اور قائد اعظم بزنس پارک میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی ہدایت کی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آسان رسائی کے لئے موٹروے انٹر چینج بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ ایکسپورٹ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کےلئے بزنس کیمونٹی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں ۔ ایکسپورٹ میں اضافے کے رحجان پر پیشرفت تسلی بخش ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔ قائد اعظم بزنس پارک کے پہلے یونٹ رومی فیبرکس لیمٹڈ ہوم ڈویزن کے چیئرمین خواجہ جلال الدین رومی نے بریفننگ دی۔
سنیٹر پرویز رشید۔ ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف ، انڈسٹری احسان بھٹہ ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر،پیڈمک، ممتاز صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔