لاہور، 30 مئی، (اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (پی ایس پی اے) جہاں آرا وٹو نے ملاقات کی۔
وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے نے گورنر پنجاب کو پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری فلاحی پروگراموں کے بارے بریفنگ دی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے رفاہ عامہ کے منصوبہ جات کو سراہا۔ گورنر پنجاب نے وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو گورنر ہاؤس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔جہاں آرا وٹو نے کہا کہ پنجاب کے مستحق،نادار طبقے کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدام کر رہے ہیں۔