وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سرکاری دفاتر و اداروں میں ای آفس کے نفاذ پر جائزہ اجلاس

23

اسلام آباد،30 مئی (اے پی پی): وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت سرکاری دفاتر و اداروں میں ای آفس کے نفاذ پر جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعظم نے تمام تر حکومتی کارروائی کو کاغذی فائلوں سے ای آفس پر منتقل کرنے کیلئے جلد ایک جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو ای آفس کے نظام اور اسکے نفاذ اور اصلاحات پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور وزیرِ اعظم نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، تمام وفاقی سرکاری اداروں اور متعلقہ حکام کو ای آفس میں اصلاحات اور اسکے جلد نفاذ کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔