جلالپورپیروالا؛ کپاس ،باغات و فصلوں کی باقیات کو تلف کرنے کےلیے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

20

 جلالپورپیروالا،30 مئی (اے پی پی ): محکمہ زراعت کے زیر اہتمام جلالپورپیروالا کے نواحی علاقے میراں ملہہ میں کپاس ، باغات اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے بارے سیمینا کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشتکاروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر زراعت آفیسر کاشف حبیب خان نے شرکاء کو کہا کہ فصلوں، باغات کی باقیات کو جلانے سے آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے، موسم کی تبدیلی کے ساتھ سموگ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں انہیں تلف کردینا چاہیے یا زمین میں دبا دینا چاہیے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر صفدر حسین نے باغات کے کسانوں کو پانی لگانے کے اوقات اور ادویات بارے آگاہی دی اور کسانوں کو سموگ کے نقصانات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ تقریب  سے نمائندہ جلالپور پریس کلب جلالپورپیروالا خواجہ اعجاز احمد اور جام عبد الکریم نے بھی خطاب کیا۔