ملتان؛نئی ریکروٹمنٹ 2024،تیسرے مرحلے’دوڑ ٹیسٹ’  کا3جون سے آغاز

19

ملتان، 31 مئی  (اے پی پی ): ملتان ریجن میں نئی ریکروٹمنٹ 2024 کے پروسیس کے تیسرے مرحلے(دوڑ ٹیسٹ)3جون سے آغازکا شیڈول جاری کردیاگیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب ہائی وے پولیس راؤ عبدل کریم اورڈی آئی جی پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس ڈاکٹر اطہر وحید  کی زیرنگرانی ملتان ریجن میں کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلز اورڈرائیورکانسٹیبلزکے لیے بھرتی سال2024 کے سلسلہ میں پیمایش مرحلے کے بعد ریکروٹمنٹ کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلزاور ڈرائیورکانسٹیبلز کا دوڑ ٹیسٹ شیڈول 3جون سےجاری۔تمام امیدواران (کانسٹیبلز،لیڈی کانسٹیبلزاورڈرائیور کانسٹیبلز) مرحلے وار 4 بجے صبح ڈی ایچ اے (DHA) نزد متی تل پولیس لاین حاضرہونے کے پابند ہوں گے۔بھرتی کا عمل سو فیصد میرٹ اور شفافیت کے ساتھ جاری ہے قابلیت اور معیار پر پورا اترنے والے جوانوں کو پولیس فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔امیدوار کو کوئی مسئلہ مسائل ہوتو وہ بھرتی کے لیے بنائے گئے بورڈ میں شامل افسران کو اپنا مسئلہ بیان کریں اور اس کا جائزمسئلہ حل کیا جائے گا۔