پاکستان کرکٹ ٹیم  برطانیہ لندن سے ڈیلاس امریکہ کے لیے روانہ ہوگی

23

اسلام آباد،31مئی( اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم  برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے آج بروز جمعہ لندن سے ڈیلاس امریکہ کے لیے روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے برطانیہ کے دورے میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔