پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پریس کانفرنس

21

اسلام آباد، 31 مئی( اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناہے کہ مڈل اوورز میں بیٹنگ لائن میں ذمہ دارانہ کھیل کی ضرورت ہے جس پر کافی ٹائم سے کام کر رہے ہیں سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے بعد بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم میرٹ پر منتخب ہوئی ہے، جس میں کوچ اور کپتان کی مشاورت شامل ہے۔ پرفارمینس میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان، فخر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے پہلے بھی پرفارم کیا ہے، مگر ہمیں اب مثبت کھیل پیش کرنا ہوگا جو بھی غلطیاں ہوئیں ان پر قابو پانا ہوگااور  کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچز میں ہم نے کنڈیشنر کو غلط پرکھا جس کی وجہ ہے مطلوبہ نتائج نا حاصل کر سکے امید ہے غلطیوں ہر قابو پا ئیں گے۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔