حب ، 31 مئی (اے پی پی ): کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم بازئی نے ضلع حب کے صنعتی زون کو ہائی وے سے لنک کرنے والی ساکران روڈ کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ کیا،دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اور دیگر انتظامی افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔
ایگزیکٹو انجینئر محکمہ مواصلات تعمیرات ارباب محمد ایوب کاسی نے پروجیکٹ سائیٹ دورے کے موقع پر بریفنگ میں کمشنر قلات ڈویژن کو بتایا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ساکران روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، ساڑھے آٹھ کلو میٹر میں سے سات کلومیٹر روڈ کا ارتھ ورک مکمل ہو چکا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ منصوبے پر کام کاآغاز مالی سال 2020-21 میں ہوا مطلوبہ ضروریات کے مطابق فنڈز اجراء نہ ہونے سے پروجیکٹ زیر التواء ہوابلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر فنڈز کا اجراء ہوا مالی سال 2023-24 میں 150 ملین فندز کا اجراء ہوا جس سے تعمیراتی کام کو آگے بڑھایا گیا ہے ،پروجیکٹ کے تحت سڑک کو بارشوں سے محفوظ رکھنے کیلئےدونوں اطراف ڈرینیج بھی منصوبے میں شامل کیا گیا ہے مالی سال 2025 میں منصوبے کو مکمل ہونا ہے بروقت فنڈز کا اجراء ممکن ہو جائے تو پروجیکٹ کو مکمل کیا جاسکتا ہے۔
کمشنر قلات ڈویژن کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیڈا کے صنعتی زون اور ساکران میں واقع انڈسٹریز کو یہ شاہراہ آر سی ڈی ہائی وے سے لنک کرتی ہے نہ صرف صنعتی مقاصد بلکہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے ضلع حب کی گرین بیلٹ ساکران کی زرعی اجناس کو منڈی تک رسائی میں زمینداروں کو بھی سہولت میسر ہوگی۔
کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم بازئی نے پروجیکٹ سائیٹ کے مختلف سیکشن دورے کے موقع پر روڈ کے تعمیراتی کام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت میں پروجیکٹس کی تکمیل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں بلا تعطل روڈ کی کام کو جاری رکھا جائے تاکہ ضلع حب کے عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں۔
بعدازاں کمشنر قلات ڈویژن نے محکمہ مواصلات وتعمیرات بلڈنگ سیکشن کے زیر نگرانی ماڈرن سلاٹر ہائوس کے تعمیراتی منصوبے کا معائنہ کیا انجینئر عبدالوہاب زہری کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ نامسائد حالات اور فندز کی قلت کی باوجود محکمہ کی انجینئرز اور کنٹریکٹر فرمز کی جانب سے پروجیکٹ کو تیزی سے زیر تکمیل لانا افسران کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے وہ خود پی این ڈی حکام سے رابطہ اور فنڈز کا اجراء یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ جدید طرز تعمیر کے سلاٹر ہائوس کی تعمیر سے ضلع حب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔