حب؛ اپنے حلقے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اپنے عوام کی خدمت کرنا میرے اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر علی حسن زہری

19

 حب،01 جون(اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اپنے عوام کی خدمت کرنا میرے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےصوبائی وزیر میر علی مدد جتک کے ہمراہ ضلع حب کے مختصر دورے میں کیا۔

صوبائی مشیر انڈسٹریز و صوبائی وزیر زراعت میر علی مدد جتک نےکے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن حب کا بھی دورہ کیا اس موقع پر حب ایریا منیجر رضا حسین میمن نے بجلی کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ الیکٹرک حکام کو میر علی حسن زہری نے ہدایت کی کہ حب کے عوام کو شدید گرمی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور کہا کہ مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں،اپنے لوگوں کی خدمت کرنا میرے اولین ترجیحات میں شامل ہے۔