ملتان؛ضلعی انتظامیہ نے صحت کی سہولیات کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے،ڈپٹی کمشنر

24

ملتان، 02 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے صحت کی سہولیات کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شہریوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہمی کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چھٹی کے دن  اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولپور بائی پاس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وسیم حامد سندھو نے آؤٹ ڈور ،ایمرجنسی اور گائنی وارڈز میں طبی سہولیات کی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر نے ادویات کا سٹاک چیک کیا اور مریضوں سے ملاقات بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے طبی سہولیات اور ادویات فراہمی بابت دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کی سہولیات پر زیرو ٹالرنس ہے جبکہ شہباز شریف ہسپتال اور ڈی ایچ کیو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے فعال ہونے سے نشتر پر مریضوں کا دباؤ کم ہوا جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور کارکردگی کی کڑی مانیٹرننگ کی جارہی ہے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے صفائی نظام بہتر اور مریضوں کیلئے وہیل چیئرز کی فراہمی کا بھی حکم جاری کیا۔