ساہیوال؛پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،600 کلو باسی اور بدبودار گوشت  پکڑ کر تلف کردیا

42

ساہیوال، 02 جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اڈہ کمیر سے  بدبودار گوشت پکڑلیا، 600 کلو باسی اور بدبودار گوشت تلف کردیا گیا، سپلائر کے خلاف تھانہ کمیر میں مقدمہ درج،ایک شخص گرفتار کر لیا۔

مضر صحت گوشت انسانی صحت کیلیے موزوں نہ تھا۔بدبودار گوشت ساہیوال سے لاہور مارکیٹ میں فروخت کےلیے سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مضر گوشت تلف کرکے سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر سپلائر کو گرفتار کرلیا۔ صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات متحرک ہیں۔ جعل سازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔