صوبائی مشیر صنعت و حرفت میر علی حسن زہری کی حب آمد ، مستحق غریب لوگوں میں پندرہ سوسے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم

28

 

حب،03 جون (اے پی پی):صوبائی مشیر صنعت و حرفت اور ترجمان صدد مملکت آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے حب شہر کے مختلف علاقوں میں غریب مستحق لوگوں میں پندرہ  سوسے زائد  آٹے  کےتھیلےتقسیم  کئے۔   پتھر  کالونی،  جنگی گوٹھ ، زہری کالونی جبکہ دارو ہوٹل ، لیبر کالونی کے لوگوں سمیت ملحقہ علاقے کے مستحقین میں  پندرہ سو  سےزائد  آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے  ۔ اس موقع پر صوبائی مشیر صنعت و حرفت ترجمان اور صدد مملکت آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت مندوں مستحقین کی خدمت کا عمل جاری رہے گا اپنے لوگوں کی خدمت کرنا میر ی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور میں خود نگرانی کروں گا۔ اپنے عوامی خدمت کا عمل تواتر سے جاری رہے گا ۔ضلعی انتظامیہ حب نے بہتر انتظامات کئے ہیں مزید بہترین کی جانب ہم جائیں گے۔