سکھر: ڈی آئی جی کی کاوشوں سے کرائم سین یونٹ فنکشنل/آپریشنل کردیا گیا

23

سکھر،04جون(اے پی پی)ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ صاحب کی کاوشوں سے سکھر رینج میں کرائم سین یونٹ فنکشنل/آپریشنل کردیا گیا جس سے موقعہ واردات کو محفوظ بنا کر جدید ٹیکنیکل اور روایتی انداز میں شواہد جمع کرتے ہوئے رونما واقعہ کے اصل محرکات اور ملزمان کی درست انداز میں نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ کی ہدایات پر ڈی آئی جی آفس کے کانفرنس حال میں نامزد(ایس سی یو)کے مرد و خواتین افسران کے لئے کرائم سین یونٹ سے متعلق سیشن منعقد کیا گیا۔انچارج (ایس سی یو) سب انسپکٹر مہتاب عباسی اور ریڈر رینج آفس ہدایت االلہ کولاچی نے بریفنگ دیتے ہوئے کرائم سین یونٹ کے اغراض و مقاصد اور موجودہ دور میں اس کرائم سین یونٹ کی افادیت،ضرورت و اہمیت سے متعلق شرکاءکو آگاہی دی۔

ڈی آئی جی نے سب انسپکٹر مہتاب علی عباسی کو فوری طور پر سکھر رینج کے کرائم سین یونٹس کے انچارج کے طور پر تعینات کردیا ہے جو سکھر رینج کے تینوں اضلاع سکھر ،خیرپور اور گھوٹکی کے کرائم سین یونٹس کے انچارج صاحبان کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے کرائم سین یونٹ کے موثر انتظام کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، دہشت گردی، قتل، اغوا برائے تاوان، گھر/بینک ڈکیتی، ہائی پروفائل خودکشیوں اور جنسی حملوں کے معاملات میں (ایس سی یو)کے عملے کو نامزد کرائم سین میں جلد از جلد بھیجنا، جائے واردات پر جسمانی شواہد کو جمع کرنا، محفوظ کرنا اور تجزیہ کرنا جہاں واقعہ پیش آیا ہے، کرائم سین کی تصاویر یا ویڈیولینا، تمام شواہد اکٹھا کرنے کے لیے جائے وقوعہ کو اچھی طرح معائنہ/تلاش کریں،کرائم سین کے درست ریکارڈ اور دستاویزات کی دیکھ بھال کرنا۔