وزیراعظم کے مشیر، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ سے   زرعی ترقیاتی بینک کے صدر طارق یعقوب کی ملاقات

23

 

اسلام آباد، جون 4 (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ سے   زرعی ترقیاتی بینک کے صدر طارق یعقوب نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، پاکستان ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں منیب الرحمٰن اور احتشام اسلم  کو زرعی ترقیاتی بینک میں ملازمت دے دی گئی، طارق یعقوب نے تقرری  کے لیٹر وفاقی مشیر رانا ثناءاللہ کے سپرد کئے۔

ملاقات میں وفاقی سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی اور سپورٹس بورڈ کے اعلیٰ حکام اور نیشنز کپ کے مقابلوں میں شریک پاکستان ہاکی ٹیم نے پولینڈ سے آن لائن شرکت کی۔

دوران ملاقات رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شعبہ جاتی کھیلوں کی بحالی ، وزیراعظم کی کھیلوں  کے شعبے پرخصوصی توجہ کا نتیجہ ہے۔ محکمانہ ٹیموں نے تاریخی طور پر ٹیلنٹ کی شناخت اور پرورش میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ شعبہ جاتی کھیل کھلاڑیوں کو منظم تربیت، مسابقتی مواقع اور مالی مدد فراہم کریں گے، کھلاڑی مالی خدشات کے بغیر اپنی ترقی اور کارکردگی پر توجہ مرکوز کر سکیں گے۔