گیٹس فاؤنڈیشن کے سینئر نمائندوں کا   اسلام آباد کے   سرکاری سکولوں کا دورہ

29

 

اسلام آباد،04 جون(اے پی پی ):  گیٹس فاؤنڈیشن کے سینئر نمائندوں نے منگل  کو اسلام آباد کے دو(2) سرکاری سکولوں کا دورہ کیا  اور وہا ں   جاری تعلیمی سرگرمیاں کا جائز ہ  لیا ۔اس موقع پر انہوں نے وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے  تعلیم کے شعبے  کی بہتری کے لیے شروع کی گئی اصلاحات اور اقدامات  کو سراہا۔