اسلام آباد،04 جون (اے پی پی): فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان بمقابلہ سعودی عرب قومی ٹیم کی تیاریاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں،میچ سے قبل قومی فٹبال ٹیم نے بھرپور ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔
قومی فٹبال ٹیم کا کیمپ 2 ہفتوں سے اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا مقابلہ 6 جون کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں شیڈول ہے ۔سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کل اسلام آباد پہنچے گی۔