ملتان،05 جون(اے پی پی): ڈائریکٹر حج ملتان ریحان کھوکھر نےحج آپریشن کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
جنوبی پنجاب میں حج آپریشن جاری و ساری ہے،حج کےپہلے مرحلے میں تمام عازمین کو حج کی تربیت دی جاتی ہے، اس دفعہ وازرت مذہبی امور کی ہدایات کے مطابق ماہ رمضان سے قبل حج کی ٹریننگ دی گئی پھر رمضان المبارک کے بعد دوسرے مرحلے کی ٹریننگ دی گئی۔ اس کے بعد دوسرے پروسس میں ہر عازمین حج کی اپنی فلائٹ سے دس (10)دن پہلے ویکسینیشن ہوتی ہے جو کہ آج کل چل رہا ہے اور کہا کہ آخری مرحلے میں تمام عازمین حج کو پاسپورٹ و ائیر ٹکٹ وغیرہ دئیے جاتے ہیں جس کے بعد وہ حجاج مقدس روانہ ہوجاتے ہیں، آج کل آخری مرحلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک ملتان ائیر پورٹ سے تقریباً اٹھائیس (28)فلائٹ سرکاری سکیم کے عازمینِ حج کو لے جاکر جاچکی ہیں اور انشاءاللہ ملتان کا حج آپریشن 8جون کو ختم ہوجائے گا اور جب تک جنوبی پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے تحت تقریباً تیرہ ہزار (13000)عازمینِ حج حجاج مقدس روانہ ہوجائیں گے۔