فیصل آباد، 05 جون( اے پی پی):تپتی دھوپ میں سڑکوں پر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ٹریفک سٹاف کو چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کی جانب سے چھتریاں تقسیم کر دی گئیں۔ ٹھنڈے مشروبات اور ہیٹ سے بچنے کے لیے گول ہیٹس بھی فیلڈ ٹریفک سٹاف کو فراہم کیے جارہے ہیں۔ ان تمام سروسز کی فراہمی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔ ہر ٹریفک اسسٹنٹ اور ٹریفک وارڈن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے چھتریوں کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک آفیسرز کو اسی طرح سہولیات کی فراہمی اور فورس کی فلاح کی جاتی رہے گی۔