پاک چین بزنس فورم دونوں جانب مختلف شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،خلیل ہاشمی

8

 

شینزن(چین)،05جون(اے پی پی): چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے  کہا ہےکہ پاک چین بزنس فورم دونوں جانب مختلف شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا اور  شینزن ترقی کی منازل طے کرنے کے حوالے سے ایک مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے شہر شینزن میں  جاری پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے  ہوئے کیا۔خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ  یہ بزنس فورم دونوں ملکوں کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ دونوں ملکوں سے  500 بزنس لیڈروں کی یہاں شرکت اس کی کامیابی کا ثبوت ہے۔