پاکستان میں آئی ٹی،زراعت، معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع موجودہیں،محمداسحاق ڈار

18

شینزن(چین)،05 جون(اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی،زراعت، معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں  سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع موجود  ہیں اورسرمایہ کاری کی سہولت کونسل کاروباری شعبہ اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

چین کے شہر شینزن میں پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم برآمدات میں اضافےسمیت دیگر اہم اقدامات کے لئے کوشاں ہیں،خسارے میں چلنے والے 84 سرکاری اداروں کی نجکاری پر غور جاری ہے جبکہ پاکستان میں 10 ٹریلین  ڈالر کے معدنی وسائل کا تخمینہ ہے۔

 نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی ترقی کے حوالے سے بہتر ٹریک ریکارڈ رہا ہے،چند سال پہلے تک پاکستان دنیا کی 24  ویںبڑی معیشت تھا،افراط زر2 فیصد،سی پی آئی 9 فیصد سے کم،جی ڈی پی نمو 6 فیصد تھی بد قسمتی  سے سیاسی عدم استحکام،حکومت کی تبدیلی، کووڈ سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے اس میں مشکلات آئیں۔