ملتان،05 جون (اے پی پی):3 روز میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلا دیئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی وسیم حامد سندھو نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کی اور بریفننگ لی اور پولیو ویکسین کے معیار اور کولڈ چین کی بھی چیکنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہرصورت 10 لاکھ بچوں کا ٹارگٹ پورا کریں گے اور کہا ٹارگٹ مکمل کرنے کیلئے دو روزہ خصوصی فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔وسیم حامد سندھو نے کہا پولیو مہم پرامن انداز میں جاری، کسی طبقے نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا اور کہا والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو مہم میں شامل ہوں۔