سکھر،05جون(اے پی پی):وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل ہیڈ سیدمحمود شاہ کے اعزاز میں اسٹیپ فاﺅنڈیشن کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی،سید محمود شاہ سمیت اسٹاف کو بھی سندھی اجرک اور مختلف گفٹس دیئے گئے،اس دوران مستحق خواتین کو بھی اسٹیپ فاﺅنڈیشن کی طرف سے سلائی مشینیں دی گئیں ۔
اسٹیپ فاﺅنڈیشن کی چیئرپرسن شائستہ بلوچ نے کہا کے سیدمحمود علی شاہ وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل ہیڈ تمام بہترین شخصیت کے مالک ہیں، شائستہ بلوچ نے مزید کہا کے سیدمحمود علی شاہ نے کافی پرانے اور مشکل کیس حل کر کے حقداروں کو حق دلوایا،اور وفاقی محتسب کے ادارے کے کام سے عوام بہت مطمئن ہیں اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کر رہا ہے ۔
محمود علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کے ہماراڈیپارٹمنٹ بغیر فیس کے عوامی خدمت اور مسائل حل کرتا ہے،وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی کوشش ہے کہ ہم بے سہارا لوگوں کو انصاف دلائیں،اسٹیپ فاﺅنڈیشن ڈسٹرکٹ خیرپور کے پریزیڈنٹ حافظ عبدالحلیم میمن نے وفاقی محتسب کے دفتر میں سید محمود علی شاہ ریجنل ہیڈ سے غریب عورتوں اور مستحق خواتین میں سلائی مشینیں دی گئیں تا کہ وہ روزگار کر سکیں اور اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں۔
تقریب میں اسٹیپ فاﺅنڈیشن کی ٹیم سمیت وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل آفیس سکھر کے آفیسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔