ملتان،05 جون (اے پی پی): عالمی یوم ماحولیات پر کمشنر مریم کی وومن یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں شرکت، کمشنر مریم خان، ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے پودے لگا کر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعا مانگی وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر کلثوم پراچہ،رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان موجود تھی مریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگائی ہے اور کہا وطن عزیز کو ماحولیاتی آلودگی، گلوبل وارمنگ نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے نسل نو کو حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا اور کہا کمشنر آفس میں پلاسٹک کے بیگز, کٹلری، ڈبے، کپ، گلاس، بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پلاسٹک کا بے جا استعمال موذی امراض کا موجب ہے اور پلاسٹک حیاتیاتی تنوع، انسانی صحت اور آب و ہوا پر منفی طریقے سے اثرانداز ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نسل نو کی بقا کیلئے بڑے پیمانے پر شجرکاری کرنا ہوگی اور کہا امسال عالمی یوم ارض کو پلاسٹک کی آلودگی سے منسلک کیا گیا تھا۔
ڈی سی وسیم حامد سندھو نے کہا زمین کی بقا میں ہی زندگی کی بقا ہے،آلودگی نے زمین کے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا ہے،ماحولیاتی تغیرات اس کی مثال ہے اور کہا ہم سب کو ملکر آلودگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔نہوں نے کہا نسل۔نو کی بقا کیلئے صاف ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے اور کہا کہ حولیاتی آلودگی کی آگاہی کیلئے انٹرا کالج مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اداروں میں انعامات تقسیم کیے گئے ہیں۔