ماحولیاتی تبدیلیاں اور عالمی یوم ماحولیات

80

 

اسلام آباد، 05 جون (اے پی پی ): عالمی یوم ماحولیات ہر سال 5 جونکو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ، پہلی بار عالمی یوم ماحوليات5 جون1974کو منایا گیا تھا ۔اقوام متحده ہر سال عالمی يوم ماحولیات کے لیے ایک نیا موضوع تفویض کرتی ہے،اس سال کا موضوع  زمین کی بحالی، ریگستان کو روکنے، اور خشک سالی میں لچک پیدا  کر نا  ہے ۔

خشک سالی سے لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی کو خطرہ ہے۔صحت مند زمین، خوراک، پانی اور حیاتیاتی تنوع کے لیے ضروری ہے۔تباہ شدہ زمین کو بحال کرنا ہمارے ماحول اور معیشت کو بہتر بنا سکتا ہے،ہم پائیدار طریقوں کے ذریعے خشک سالی کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

درخت لگانا اور مٹی کی صحت کا تحفظ اہم اقدامات ہیں،ہم مل کر خشک سالی کے خلاف لچک پیدا کر سکتے ہیں،آئیے آنے والی نسلوں کے لیے اپنی سرزمین کی حفاظت کریں۔