اسلام آباد، 06(اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس(این سی اے) اور فار آرٹس سیک نے معروف آرٹسٹ اور سماجی کارکن جمی انجینئر کی طرف سے “پاکستان کے لوگوں کو خراج تحسین” کے عنوان سے ایک آرٹ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
سپیکر ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمی ایک کمال کا فنکار ہے ان کے فن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لئے کام کیا ہے اور پاکستان کے نام کو اجاگر کیا ہے ،ثقافت کے فروغ کے لئے کام کرنا ہمارا مشن ہے۔جمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کا خادم ہوں میرے کام کا مقصد پاکستان کی خدمت کرنا ہے میں نے اپنے کام کے ذریعے دنیا کو بتانا ہے کہ ہم پاکستانی پرامن لوگ ہیں۔ جمال شاہ نے کہا کہ جمی کمال کا فنکار ہے وہ اپنے ہنر کو بخوبی جانتا ہے ۔ جمی انجینئر ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار اور سماجی کارکن ہیں۔ ان کے کینوسز کی پاکستان اور بیرون ملک بڑے پیمانے پر نمائش ہو چکی ہے ساٹھ سے ستر ممالک میں ان کے فن پارے موجود ہیں۔ان کی پینٹنگز اٹلی، فرانس، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، روس، چین، جرمنی اور امریکہ میں مختلف نجی مجموعوں میں ہیں۔5 جون کو، جمی کے 100 کینوس پرنٹس میں سے ڈاکٹر راحت نوید اور آمنہ آئی پٹودی کا تیار کردہ شو ناظرین کی خوشی کے لیے نیشنل آرٹ گیلری میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔نمائش کا عنوان آرٹسٹ اور سماجی کارکن “جمی انجینئر (پاکستان کے خادم) کی طرف سے “پاکستان کے لوگوں کو خراج تحسین” رکھا گیا ہے۔آپ نے قدرتی مناظر، سمندری مناظر، ثقافتی، تجریدی، رنگین فلسفہ سیریز، غربت کی سیریز،تقسیم ہند اور پاکستان کی تخلیق پر تاریخی پینٹنگز بنانے پر کام کیا۔ سماجی ناانصافی کے مختلف پہلوؤں کو ڈرائینگ کے ذریعے پیش کیا۔ اپنی فلسفیانہ سیریز میں، انہوں نے “جاوید نامہ” پینٹ کیا۔ آرکیٹیکچرل سیریز 13 سال میں مکمل ہوئی۔ انہوں نے 90 پینٹنگز پینٹ کیں جن میں سے 35 سے 40 نمائش کے لیے ہیں جو1947 کی تقسیم ہند پر مبنی تاریخی پینٹگ سیریز ہے۔ انہوں نے “جاوید نامہ” پینٹ کیا۔ آرکیٹیکچرل سیریز 13 سال میں مکمل ہوئی۔ انہوں نے 90 پینٹنگز پینٹ کیں جن میں سے 35 سے 40 نمائش کے لیے ہیں جو1947 کی تقسیم ہند پر مبنی تاریخی پینٹگ سیریز ہے۔ انہوں نے 1970 کی دہائی میں پینٹنگ کا آغاز کیا، یہ کام اپنی تفصیل میں حیران کن ہے، اور اس کا شاندار رنگین پیلیٹ دیکھنے والوں کے دل موہ لیتا ہے۔ جمی کی لگن کے بارے میں سب سے زیادہ دل کو اڑا دینے والی حقیقت یہ ہے کہ انہوں نےدنیا بھر میں خیراتی اداروں کے لیے 700,000 کینوس پرنٹس عطیہ کئے۔
نمائش 14 جون تک کھلی رہے گی جس سے ناظرین کو فنکار سے ملنے اور اس جذبے اور لگن سے متاثر ہونے کا موقع ملے گا۔