مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھو ہار میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان

24

اسلام آباد، 06 (اے پی پی ):گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھو ہار میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ شام/رات میں جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ ماسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے  میں خیبر پختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: سیدو شریف 20، مالم جبہ 15، پٹن 12، بالاکوٹ 10، کالام 07، تخت بھائی 03، پشاور (سٹی، ائیر پورٹ03)،بو نیر ، باچا خان ائیر پورٹ ، ڈی آئی خان (سٹی 02)، دیر (زیریں 02، بالائی 01)، چراٹ 02، بنوں01، پنجاب: منڈی بہاؤالدین 17، منگلا 15، جوہر آباد 14، مری 10، چکوال، جہلم 08، سیالکوٹ (ائیر پورٹ07، سٹی 02)، سرگودھا 07، اسلام آباد (زیرپوائنٹ، سید پور 06، گولڑہ، ائیر پورٹ03، بوکرا 02)، شیخوپورہ 06، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری 05، شمس آباد 03)، حافظ آباد، جھنگ 05، بہاولنگر 04، اٹک، گوجرانوالہ، ساہیوال 03، بھکر، ڈی جی خان، گجرات، قصور 02، لاہور (سٹی 01)، فیصل آباد، نور پور تھل 01، کشمیر: راولاکوٹ 15، مظفر آباد (سٹی 08، ائیر پورٹ07)، کوٹلی 06، گڑھی دوپٹہ 03، گلگت بلتستان: استور، چلاس 06 ، ہنزہ،ا سکردو میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی47،گوجرانوالہ46،جیکب آباد، موہنجوداڑو،شہید بینظیر آباد، بہاولنگر، بھکر، دادو45،ڈی آئی خان،نورپورتھل،قصوراورخیرپورمیں44ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔