ملتان، ضلعی انتظامیہ کا سستی روٹی کی فراہمی کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری

12

ملتان، 06 جون )اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کا سستی روٹی کی فراہمی کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری  ہے،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور مہنگی روٹی فراہم کرنے والے 2 ہوٹلوں کو بھاری جرمانے عائد کردیئے۔

 وسیم حامد سندھو نے  مختلف تندوروں پر اپنی نگرانی میں روٹی کا وزن کرایا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی کے وزن اور معیار بہتر کرنے کا الٹی میٹم  بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ 100 گرام وزنی روٹی کا نرخ 13 روپے مقرر کیا گیا ہے ، تمام ہوٹلوں اور تندور مالکان کو سستی روٹی کا نرخ واضح مقامات پر لگانے کی ہدایت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد،خلاف ورزی پر تاجروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔