اسلام آباد، جون06 (اے پی پی ): وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے طلبہ کو تعلیم کی بہتر سہولیات، پرسکون ماحول اور سیکھنے کے لیے بہتر اشیا کی فراہمی کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج مارگلہ کیمپس کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے فعال کر دیا گیا ہے۔
تزئین و آرائش کے بعد کالج میں دو جدید ٹیکنالوجی لیبز کے قیام سے ایک جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی تعمیرنو کے علاوہ لائبریری کی خوبصورتی سے تزئین و آرائش کی گئی ہے جو اب فعال ہے۔ مزید برآں، ایک معیاری ڈسپنسری، تخلیقی آرٹ روم، اور ایک پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بھی موجود ہے۔ نئی سہولیات میں ایک بالکل نیا باسکٹ بال کورٹ اور اپ گریڈ شدہ واش روم کی سہولیات شامل ہیں۔