اسلام آباد،06جون (اے پی پی): پاکستان کے معروف آرٹسٹ جمی انجینئر اور وفاقی تعلیم کے درمیان معاہدہ،اس حوالے سے پاکستاننیشنلکونسلآفدیآرٹکےزیراہتمامتقریبکااہتمامکیاگیاجس میں پاکستان کے معروف جمی انجینئر نے اپنی پینٹنگ اور کتابوں کے کاپی رائٹس پاکستان کے تعلیمی اداروں کو فراہم کیے۔سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں جمی انجینئر کا کہنا تھا کہ میرا مقصد پاکستان کی خدمت ہے،میں چاہتا ہوں کہ میری لکھائی اور پینٹنگ سے نئی نسل مستفید ہو۔ سیکرٹریایجوکیشن محی الدین احمد وانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جمی ایک کمال کا فنکار ہے،ان کی پینٹنگ دنیا بھر میں مشہور ہے۔ تعلیمی اداروں کو کاپی رائٹس دینے سے طلبا و طالبات جمی کی مہارت سے مستفید ہوں گے۔
اس موقع پر ڈی جی پی این سی اے محمد ایوب جمالی کا کہنا تھا کہ جمی کی کوشش ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی عوام کی فلاح رہی ہے۔ انہوں نے آرٹ کی دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ان کے کاپی رائٹس کے اقدام کو سراہتے ہوئے ڈی جی پی این سی اے کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے طلبا و طالبات کو آرٹ میں دلچسپی پیدا ہوگی اور نئے آرٹس بننے میں مدد ملے گی۔
تقریب میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے تالیوں کے ذریعے جمی انجینئر کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔