سکھر؛اردلی روم کا انعقاد ،ڈی آئی جی نے مسائل سنے اورحل احکامات جاری کئے

23

سکھر،07جون(اے پی پی)ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ نے اپنے دفتر میں اردلی روم کا انعقاد  کیا۔ڈی آئی جی نے اردلی روم میں پیش ہونے والے تمام افسران کی سزاؤں،میجر پنشمینٹ ،شوکاز نوٹسز ،اپیل، نوکری پر دوبارہ بحالی کے کیسسز سمیت ان کو درپیش دیگر مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔

اردلی روم میں ٹوٹل (22) مرد و خواتین پولیس افسران پیش ہوئے، ڈی آئی جی نے اردلی روم میں پیش ہونے والے تمام افسران کو اہم ضروری ہدایات و آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ بذریعہ (ای شیٹ آپ دوران ملازمت،سینیارٹی،پروموشن، سزاؤں اوران سے متعلق اپیل،چھٹی ،ٹرانسفر پوسٹنگ یا کسی بھی قسم کی دیگر جائز کام و شکایت کے ازالہ کے لئے رابطہ کرنے کی سہولت / اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کا استعمال کریں تاکہ آپ کے درپیش مسائل بروقت حل ہوسکیں۔

ڈی آئی جی نے مرد و خواتین پولیس افسران کو دوران ڈیوٹی ، پیشی (اردلی روم)میں صاف ستھری و درست وردی پہنے کے احکامات جاری کیے، غفلت و لاپرواہی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،اردلی روم میں ہیڈ کلرک رینج آفس علی اصغر بھیو ، جونیئر کلرک اختیار بھوہڑ موجود تھے۔