تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام بورڈ ملازمین کے مابین کھیلوں کے مقابلے شروع

28

ملتان،07 جون(اے پی پی):تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام بورڈ ملازمین کے مابین کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے ۔آل پنجاب بورڈز ایمپلائز کے صدر ملک نثار احمد نے مقابلوں کا افتتاح کیا۔پہلے روز والی بال اور فٹ بال کے میچز کروائے گئے۔ نتائج کے مطابق فٹ بال میں کنٹرولر سائیڈ نے سیکرٹری سائیڈ کو صفر کے مقابلے میں 4گول سے ہرادیا۔ والی بال میچ میں سیکرٹری سائیڈ نے کنٹرولر سائیڈ کو بیسٹ آف تھری گیمز میں 0-2 سے شکست دے دی۔ فٹ بال ٹیموں کی قیادت ارشد راجپوت (کنٹرولر سائیڈ ) اور محمد ارسلان (سیکرٹری سائیڈ) نے کی،والی بال ٹیموں کے کپتان شوکت حسین کھوکھر(سیکرٹری سائیڈ ) اور محب صدیقی (کنٹرولر سائیڈ ) تھے۔ملتان بورڈ ایمپلائز کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد عمران۔ سٹیٹ آفیسر عبدالمجید منیس۔ نعیم اللّٰہ خان۔ راؤ اکبر ۔نذر منیس۔ سلیم فاروق۔ راؤ اکبر۔ راؤ جبار۔ نوکر حسین اور ملک رمضان نے بھی میچز دیکھے۔