وزارت تعلیم کی جانب سے ماڈل سکولوں اور کالجوں میں آؤٹ ڈور جیمز  کا  آغاز 

24

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی): نوجوانوں کو معاشرے کا ایک فعال  اور سرگرم رکن بنانے  اور صحت مند جسم اور صحت مند دماغ کے درمیان لازم و ملزوم تعلق کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے جانب سے اسلام آباد کے  ماڈل اسکولوں اور کالجوں میں آؤٹ ڈور جیمز  کا  آغاز کیا  گیا ہے۔

طلبہ کو صحت مند ماحول  فراہم کرنے کے لیے  وزارت تعلیم  آنے والے مہینوں میں اس نیٹ ورک کو مزید سکولوں اور کالجوں تک پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو طلبہ کو فعال اور صحت مند رہنے کے قابل رسائی اور پرکشش مواقع فراہم کرتے ہیں۔