ملتان ؛ عیدالاضحی پر ڈویژن بھر میں 22 مویشی سیل پوائنٹس قائم کئے جائیں گے ، انتظامات مکمل

16

ملتان، 08 جون (اے پی پی ):ڈویژنل انتظامیہ عیدالاضحی پر شہریوں کی مذہبی فرض کی ادائیگی کو سہل بنانے بارے سرگرم ہوگئی۔اس سلسلے میں کمشنر مریم خان کی ہدایت پر ڈویژن میں 22 مویشی سیل پوائنٹس قائم کر نےکے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

 انتظامات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے کہا کہ 12 ذوالحج تک  تمام سیل پوائنٹس فنکشنل رہیں گے، تمام عارضی سیل پوائنٹس شہری حدود سے باہر قائم کئے گئے ہیں۔منڈیوں کے داخلی خارجی راستوں پر جانوروں کیلئے چیچڑ سپرے پوائنٹ قائم کئے جارہے ہیں۔محکمہ لائیو سٹاک جانوروں پر کانگو وائرس سپرے کرنے کا ذمہدار ہوگا۔شہری علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت پر سخت پابندی عائد ہوگی۔محکمہ صحت،میونسپل کارپوریشن سمیت متعلقہ ادارے مویشی منڈیوں میں کیمپ لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہری مویشی منڈی میں ہلکے رنگ اور کھلے کپڑے پہن کر جائیں۔