اسلام آباد، 08 جون (اے پی پی ):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اوربالائی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش بلوچستان: لسبیلہ 20، بارکھان 06، پسنی 02، گلگت بلتستان: گلگت 15، بگروٹ 12، بونجی، چلاس 03، استور، گوپس 01، پنجاب: بہاولپور ایئرپورٹ 02، خانیوال 02، کوٹ ادو، مری 01، خیبرپختونخوا: دروش 03، میرخانی 02، کالام میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد 44، دادو،موہنجوداڑو43،سبی، ٹنڈو جام ،روہڑی ، شہید بینظیر آباد اور بہاولپور میں 42 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔