اسلام آباد، 08 جون (اے پی پی ): سفیر جمہوریہ آذربائیجان خضر فرہادوف نے کہا ہے کہ آذربائجان دنیا کی اہم ماحولیاتی کانفرنس کو پ 29میں ماحولیاتی فائنانس کے مسئلے کو اجاگر کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےلاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ایل جے سی پی) کے زیر انتظام سپریم کورٹ آف پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالہ سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سپریم کورٹ کو مبارکباد دی۔
فیر جمہوریہ آذربائیجان نے باکو میں کو پ 29 کی میزبانی کا عہد کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات دنیا بھر میں قدرتی توازن کو بگاڑنے والے جی ایچ جیز کے درمیان انتہائی واضح ہیں۔انہوں نے کہا کہ باکو کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرے گا اور سب کو متحد کرے گا۔