عدلیہ کا کردار ماحولیاتی تحفظ، سماجی انصاف میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے؛ رومینہ خورشید عالم 

17

اسلام آباد، 08 جون (اے پی پی ): وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، ایم این اے رومینہ خورشید عالم  نے  کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار ماحولیاتی تحفظ، سماجی انصاف میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے  کو یقینی بنانے  کی  نگرانی کے لیے سپریم کورٹ کا کردار اہم ہے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نےلاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ایل جے سی پی) کے زیر انتظام  سپریم کورٹ آف پاکستان میں  ماحولیاتی تبدیلی کے حوالہ سے منعقدہ  کانفرنس   سے خطاب  میں کیا۔انہوں نے کانفرنس کے لیے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ  عدلیہ ماحولیاتی انصاف کو لاحق خطرات کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے۔