یونیورسٹی آف وسکونسن ملواکی کے طلباء کے  وفد کا  اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا دورہ

14

نیویارک ، 08 جون (اے پی پی ): یونیورسٹی آف وسکونسن ملواکی کے طلباء کے  وفد نے  اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا دورہ کیا۔پاکستان کے ڈپٹی  مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے اقوام متحدہ  میں  پاکستانی مشن  کے کام کی وضاحت کی اور انہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے وسیع خاکوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے رکن کی حیثیت سے ترجیحی شعبوں پر روشنی ڈالی۔