راولپنڈی ، 09 جون (اے پی پی ):آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا پاکستان اور انڈیا کا ہائی وولٹیج ٹاکراشائقین کرکٹ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دکھایا جائے گا،شائقین کرکٹ کے لیے اسٹیڈیم میں فری انٹری ہو گی ۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑے میچ کی بڑی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے 4 بڑی اسکرینیں لگا دی گئی ہیں ، اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کے اندر 26 فٹ لمبی اور 53 فٹ چوڑی اسکرینیں لگائی گئی ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کے لیے کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں ، آئی سی سی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو فین پارک قرار دیا ہے۔