ملتان؛ عید قربان کے موقع پر عارضی مویشی منڈیاں فعال،ڈپٹی کمشنر کا  مختلف منڈیوں کا دورہ

24

ملتان، 09 جون (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید قربان کے موقع پر عارضی مویشی منڈیاں مکمل فعال کردی گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے  ضلعی حکام کے ہمراہ مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔انہوں نے فاطمہ جناح ٹاوٹ،سامورانہ اور جسونت نگر منڈیوں میں انتظامات چیک کئے اور سامورانہ مویشی منڈی میں اوور چارجنگ کرنے والے 7 افراد موقع پر گرفتار کرا دیے۔ڈپٹی کمشنر نے سامورانہ منڈی میں ٹھیکدار کے ملازم سرکاری انٹری فیس کی اوور چارجنگ پر حوالہ پولیس کئے۔

 اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض اور اسسٹنٹ کمشنرز نے منڈی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عارضی منڈیوں کے قیام کا مقصد خریداروں اور بیوپاریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ شہری علاقوں میں کسی جگہ غیر قانونی مویشی منڈی قائم نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے بتایا کہ عارضی منڈیوں میں پارکنگ،ویکسین،فرسٹ ایڈ سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئیں ہیں اس حوالے سے ماڈل کیٹل منڈی حکام کو صرف سرکاری فیس کی وصولی کی ہدایت کی ہے۔