ملتان،10 جون(اے پی پی): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نےعید الاضحی کے پیش نظر گرینڈ صفائی آپریشن کا آغازکر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بھاری مشینری اور لوڈرز کے ذریعے کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات کی شہر سے منتقلی کا آغاز کر دیا گیا ہے کمپنی انتظامیہ نے آلائشیں اٹھانے کیلئے 6 مرکزی عارضی ٹرانسفر سٹیشن بھی قائم کردیئے ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی ہدایت پر لینڈ فل سائٹس پر خندقوں کی کھدائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ سی ای او نے کہا کہ عید قربان پر روزانہ 10 ہزار ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور کہا عید سے قبل نئے کنٹینرز اور ڈسٹ بن گنجان علاقوں میں لگائے جائیں گےشاہد یعقوب نے کہا شہری عید قربان پر آلائشوں کو شاہراؤں اور گلیوں میں پھینکنے سے گریز کریں۔