بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، وفاقی وزیربجلی 

17

اسلام آباد۔10جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی اویس احمدخان لغاری نے کہا ہے کہ  بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیرلوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، ہم سالانہ 700 ارب کا نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔

 پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں لوڈشیڈنگ سے متعلق ارکان کے نکتہ ہائے اعتراض کے جواب میں اویس خان لغای نے ایوان کو بتایا کہ بجلی کا مسئلہ دیرینہ ہے، ان مسائل کو سمجھنے اور اس کو حل کرنے کیلئے ہمیں مل بیٹھنا ہوگا۔                               انہوں نے کہاکہ ڈسٹری بیوشن کا نظام بیمار ہو چکا ہے، ہمارا ایکسین، ایس ای، میٹرریڈرز، ہمارے بورڈز کے ممبران اس نظام کوخراب کرنے میں یکساں ذمہ دار ہیں، ملک کے بعض حصوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جوکہتے ہیں کہ کوئی ان سے بل نہیں وصول نہیں کر سکتا۔ کمپنیوں اور اداروں میں بھی لوگ اس عمل میں ملوث ہیں، ملک کے کئی حصوں میں بجلی کے بل نہیں دیئے جاتے۔ اس وقت بلوچستان میں 12 ہزار ٹیوب ویل بلوچستان میں چل رہے ہیں اس کے علاوہ 28  ہزار غیرقانونی ٹرانسفارمر چل رہے ہیں، ہمیں لائن لاسز کوکم کرناہوگا، فورٹ منرو کے قبائلی علاقہ میں 90 فیصد لاسز تھے، وہاں آج 24 گھنٹے بجلی آج اس لئے دی جارہی ہے کیونکہ وہاں ایف آئی آر کاٹی گئی اورلوگوں کوگرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے بغیر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، ہم سالانہ 700 ارب کا نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔