لاہور،10 جون ( اے پی پی): فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان بمقابلہ تاجکستان کےلئے قومی فٹبال ٹیم پیر کو لاہور سے تاجکستان روانہ ہوگئی۔
قومی ٹیم چارٹرڈ پرواز سے لاہور سے دوشنبہ پہنچے گی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کا یہ آخری میچ کھیلے گی۔
پاکستان اور تاجکستان کا میچ 11 جون کو شیڈول ہے یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔