اسلام آباد،11 جون(اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان بمقابلہ تاجکستان کےلئے قومی ٹیم پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے نور خان ایئر بیس سے دوشنبہ روانہ ہوگئی۔
قومی ٹیم کی پرواز کا شیڈول دو بار متاثر ہو چکا ہے اور پاکستان ٹیم کا میچ آج بروز منگل تاجکستان سے شیڈول ہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔