ڈپٹی کمشنر کا عید الاضحی کے موقع پر بے گھر افراد کی بھرپور کفالت کا حکم

25

ملتان،11جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر  ملتان وسیم حامد سندھو نے عید الاضحی کے موقع پر بے گھر افراد کی بھرپور کفالت کا حکم دیاہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اولڈ ایج ہوم کا دورہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ ہم عید الاضحی کے موقع پر بے گھر افراد کے ساتھ خوشیاں منائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ اولڈ ایج ہوم کی اپ گریڈیشن کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں گے ۔